11 اکتوبر 2015 - 12:55
ایران نے عماد بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا+ تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل دھقان نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی وزارت دفاع نے عماد بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل دھقان نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی وزارت دفاع نے عماد بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عماد بیلسٹک میزائل طویل فاصلے تک اپنے ہدف کو دقیق نشانہ بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے عماد میزائل کو ایران نے مقامی سطح پر ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔

وزیر دفاع جنرل دھقان نے کہا کہ ایران کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کا میزائل نظام صرف دفاعی نوعیت کا ہے۔ جنرل دھقان نے کہا کہ عماد بیلسٹک میزائل ایرانی فوجی ماہرین کی توانائیوں کا شاندار مظہر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲