22 اگست 2015 - 13:14
ترکی کا بی بی سی پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام

ترکی نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے بی بی سی نے حال ہی میں پ ک ک اور داعش کے درمیان جنگ کے بارے میں رپورٹ نشر کی تھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے بی بی سی نے حال ہی میں پ ک ک اور داعش کے درمیان جنگ کے بارے میں رپورٹ نشر کی تھی۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سنی کرد تنظیم پ ک ک کو بہت سےممالک دہشت گرد تنظیم قراردیتے ہیں جبکہ یورپی یونین کےممالک دہشت گردی کی آشکارا حمایت کررہے ہیں۔

بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا پ ک ک کی خواتین داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے بالکل آمادہ ہیں اور سنی کرد عورتوں کو پ ک ک کے کیمپ میں تربیت دی جاتی ہے۔

.......

/169