اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المسیرہ ٹی وی کی تازہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جارح لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے علاقے فرضہ نہم کو چار بار بمباری کا نشانہ بنایا- جارح سعودی فوج نے شمالی صوبہ صعدہ کے شہر رازح پر میزائل حملہ کیا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں- صنعا کی ایک مسجد کے قریب جمعرات کی رات کو ایک کار بم دھماکا بھی ہوا البتہ اس بم دھماکے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے- اس سے پہلے دہشت گرد گروہ داعش نے صنعا میں واقع عوامی تحریک انصاراللہ کے مراکز اور مسجدوں پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی- ادھر یمن کی فوج اور عوامی فورس نے سعودی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے جنوبی صوبے جیزان میں الخوبہ علاقے اور خلف الدحرہ فوجی مرکز پر میزائل داغے ہیں- دریں اثنا یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی فورس نے یمن کے جنوبی صوبے اب کے علاقے الرضمہ کی طرف پیش قدمی کی ہے- ایک اور رپورٹ کے مطابق یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے قبائل نے سعودی جارحیت روکنے کی غرض سے اسٹریٹیجک آپشن اختیار کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے- ادھر یمن کے شمالی صوبے عمران کے علاقے المدان کے عوام نے اجتماع کرکے سعودی عرب سے مقابلے کے لئے اپنی آمادگی اور اسٹریٹیجک آپشن کی حمایت کا اعلان کیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲