اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ چودہ اگست کو ہندوستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں- سشما سوراج نے انڈیا ٹوڈے ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف عنقریب ہندوستان کا دورہ کریں گے اور وہ چودہ اگست کو ہندوستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں- ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا- ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے دورے کا نیا سلسلہ منگل سے ترکی کے دورے سے شروع ہو رہا ہے- وہ ترکی سے لبنان، شام اور پھر ہندوستان جائیں گے- ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ ہندوستان، دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی غرض سے انجام پا رہا ہے- اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایٹمی معاہدے کے بعد کویت، قطر اور عراق کا دورہ کیا تھا اور ان ممالک کے اعلی حکام سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، ایٹمی مذاکرات کے نتائج اور دہشت گردی کے خلاف جد و جہد کے بارے میں گفتگو کی تھی-
.....
/169