9 اگست 2015 - 09:55
مصر میں دھماکہ متعدد افراد ہلاک

مصر کے القلیوبیہ صوبے میں ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کے القلیوبیہ صوبے میں ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دن قاہرہ کے شمال میں واقع صوبے القلیوبیہ میں ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق دھماکہ شدید گرمی کی وجہ سے فیکٹری میں موجود مواد کے ایک ٹینک میں ہوا۔ گذشتہ اٹھائیس جولائی کو اسی علاقے میں فرنیچر کے ایک کارخانے میں آگ لگنے کا بھی واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں پچیس افراد ہلاک اور بائیس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲