اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن وحید احمدی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدہ ایرانی قوم کی استقامت کا نتیجہ ہے۔
ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن وحید احمدی نے پارلیمنٹ نیوز سے گفتگو میں کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک، کے ساتھ ایٹمی معاہدہ ایٹمی مذاکرات کار ٹیم کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر رہبر انقلاب اسلامی نے بر وقت مذاکرات کا دائرہ کار معین نہ فرمایا ہوتا تو مذاکرت میں ہمیں اس طرح سے کامیابی حاصل نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی اور عوام کی حمایت کے سبب مذاکرات کار ٹیم، اصولوں پر ڈٹی رہی اور اب تک مذاکرات کے بارہ سالہ عرصے کے پیش نظر، جو چیز حاصل ہوئی ہے وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے بڑی کامیابی ہے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک نے بارہ سال کے مذاکرات کے بعد سرانجام چودہ جولائی کو ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے تعلق سے غلط فمہیاں دور کرنے کے لئے ایٹمی معاہدہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲