13 جولائی 2015 - 01:10
سعودی جارحیت کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کا ردعمل

یورپی پارلیمنٹ نے یمن پر سعودی عرب کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ نے ایک بیان میں یمن پر سعودی عرب کے حملے فوری طور پر بند کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے- یورپی پارلیمنٹ نے اس بیان میں یمن پر سعودی عرب کے حملوں اور اس ملک کے سمندری اور زمینی محاصرے کی مذمت کی ہے- بیان میں یمن کے عوام سے اپیل کی گئی ہےکہ وہ اپنے اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کریں اور غیر ملکی فریق بھی یمن میں مثبت کردار ادا کریں- یورپی پارلیمنٹ نے یمن کے تاریخی مقامات پر حملے سے اجتناب کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے-
یورپی پارلمینٹ نے اپنے بیان میں صنعا اور صعدہ کی مساجد پر دہشت گرد گروہ داعش کے حملوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش اور القاعدہ یمن کی سیکورٹی کی صورتحال سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے یمن میں اپنی سرگرمیوں کا دائرہ بڑھا رہے ہیں- اس بیان میں وعدہ کیا گیا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ یمن میں جنگ بندی اور مذاکرات شروع کرنے سے متعلق اقوام متحدہ، اس ادارے کے نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد اور عمان کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے.

.......

/169