2 جولائی 2015 - 12:31
سعودی؛ نجران کے ایئر پورٹ پر مخالفین کا قبضہ

سعودی حکومت کے مخالفین نے اس ملک کے جنوب میں نجران ایئر پورٹ پر قبضہ کر لیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔   وثوق ذرا ئع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے مخالفین کی تحریک کے افراد نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے نجران کے ایئر پورٹ پر حملہ کر دیا اور آل سعود کی سیکورٹی فورسزکے ساتھ جھڑپ کے بعد اس پر قبضہ کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق اس جھڑپ میں سعودی سیکورٹی فورس کے تیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔

نجران کی سعودی حکومت مخالف تحریک کے افراد نےاسے پہلے  بھی اس علاقے کے قبائل کے افراد کی مدد سے سعودی عرب کا ایک طیارہ مار گرایا تھا۔

سعودی مخا لف اس  تحریک نے علماء اور مسلم امہ کو   متحد ہو کر سعودی حکومت کی فتنہ انگیزیوں کے مقابلے  متحد ہو نے کی اپیل کی ہے ۔

وا ضح  رہے کہ نجران کے علاقے کے قبائل نے دو ہفتہ قبل سعودی حکومت کے خلاف اعلان جنگ کر دیا تھا اور وہ نجران کو سعودی عرب کی مرکزی حکومت سے علیحدہ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲