اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق، چین کے صوبے سیچوان میں طوفان اور موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے ایک لاکھ بتیس ہزار تین سو افراد بے گھر جبکہ تئیس ہزار سے زائد گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، حکومت نے علاقے میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ امدادی سامان اڑتالیس گھنٹے کے اندر مصیبت زدہ علاقوں تک پہنچا دیا جائے۔ چینی حکومت نے متعلقہ اداروں کو سیلاب زدگان اور بے گھر ہونے والوں تک فوری امداد کی فراہمی حکم دے دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲