اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی بری فوج اور فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے حلب،درعا،ادلب اور حمص صوبوں کے مضافات میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا- دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ قنیطرہ کے مضافات میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کی پے در پے کارروائیوں میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ شامی فوج نے منگل کے روز ادلب اور حمص کے نواحی علاقوں میں دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ اور اس کے حامیوں پر شدید حملے کئے ہیں- درعا میں بھی شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ جاری رہی جس کے دوران دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ کے کنٹرول روم کو تباہ کردیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲