اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے سینٹ پیٹرزبرگ اقتصادی فورم سے خطاب میں کہا ہے کہ چین اور روس نے کسی کے خلاف کوئی بلاک یا عسکری اتحاد نہیں بنایا ہے بلکہ ان کے اتحاد کا مقصد اپنے اپنے قومی مفادات کی حفاظت کرنا ہے۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ، ہمسایہ ممالک بالخصوص چین کے ساتھ روس کے تعلقات فطری ہیں۔
ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بھی چین اور روس کے مشترکہ اقدار ہیں اور دونوں ممالک ان اقدار پر یقین رکھتے ہیں اور اس کا دفاع بھی کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169