اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ عراق کے مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمی سیستانی نے داعش کے مقابلے کے لئے جہاد کفائی کا فتوی دے کر عراق کو دشمنوں کی مذموم سازشوں سے بچایا اور علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کا اثر بڑھنے سے روکا- حیدر العبادی کے بیان میں آیا ہے کہ شہر موصل پر داعش کے قبضے کے بعد آیۃ اللہ العظمی سیستانی نے اپنے تاریخی فتوے میں اس دہشت گرد گروہ کے خلاف جہاد کفائی کا فتوی دیا اور ملک و قوم اور مقدس مقامات کے دفاع کے لئے عراقی قوم سے رضاکارانہ طور پر داعش کے خلاف جنگ کی ضرورت پر تاکید کی- عراقی وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ جہاد کا فتوی بر وقت جاری ہوا جس سے علاقے کی صورتحال سے مرجعیت کی مکمل آگاہی کی نشاندہی ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲