9 جون 2015 - 17:53
داعش عراق پر امریکی حملے سے وجود میں آیا

امریکہ کے ایک سیاسی تجزیہ نگار نے کہاہےکہ عراق پر 2003ء کے اشتعال انگیز امریکی حملے سے داعش وجود میں آیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  امریکہ کےایک سیاسی تجزیہ نگار ’’رچرڈ فورر‘‘نے پریس ٹی وی کے ساتھ ایک انٹریو میں کہا ہےکہ بدنام زمانہ دہشتگرد گروہ کی تخلیق کی وجہ سے 2003ء میں عراق پر بے وجہ اشتعال انگیز حملہ ہے ۔

انہوں نے کہاہےکہ اس بدنام زمانہ تکفیری دہشتگر گروہ کو مشرق وسطیٰ میں امریکہ اور خطے میں امریکی غیر منصفانہ پالیسیوں کی حمایت کرنے والی آمرانہ حکومتوں نے ہی پروان چڑھایا ہے ۔

انہوں نے کہاہےکہ 2003ء میں عراق پر بش انتظامیہ کی طرف سے جھوٹ اور فریب پر مبنی جواشتعال انگیز یلغار کی وجہ سے اس دہشتگرد گروہ کو نشوو نما پانے میں مدد ملی ہے ۔

انہوں نے کہاہےکہ امریکہ اور اسکےکچھ عرب اتحادی مشرق وسطیٰ کو اپنی ناجائیز پالیسیوں کے تحت ترتیب دیناچاہتے ہیں اور اسی لئے ان جارح اور آمرانہ حکومتوں نے القاعدہ کو عراق میں داخل کیاجس کے بعداس نے  دیگر دہشتگردوں کے ساتھ مل کر داعش کانام اختیار کرلیا ہےے ۔

انہوں نے کہاہےکہ صرف بش انتظامیہ کے عراق پر 2003ءحملے سے ہی نہیں بلکہ امر یکہ کی  مشرق وسطیٰ کے تئیں غیر منصفانہ  پالیسیوں اورکچھ جابر وآمرانہ حکومتوں کی امریکی حکام کی پچھلی کئی دہائیوں سے حمایت کی وجہ سے بھی یہ دہشتگرد گروہ وجود میں آیا ہے ۔

موصوف تجزیہ نگار نے مزید کہاہےکہ عراق اور شام میں امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی طرف سے اس بدنام زمانہ دہشتگرد گروہ کو تباہ کرنےکی حکمت عملی کو بھی شک و شبہات سے دیکھا جارہا ہے کیونکہ داعش کے خلاف امریکی فضائی حملے بالکل ناکام ہوچکے ہیں۔

واضح رہےکہ اس تکفیری دہشتگرگروہ کو 2012ء میں  اردن میں  CIA  کی نگرانی میں شام کی آزادحکومت کو غیر مستحکم کرنےکیلئے تربیت دی گئی تھی اور امریکہ کےعلاقائی اتحادی خاص طور سے سعودی عرب ،قطر اور ترکی اس گروہ کی مالی و اسلحی معاونت فراہم کررہے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲