اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین کے ایک بحری جہاز کے غرقاب ہونے کی اطلاعات ہیں جس پر چارسو اٹھاون افراد سوار تھے-
اطلاعات کے مطابق چین کا ایک بحری جہاز، جس پر چار سو اٹھاون افراد سوار تھے، دریائے یانگتزے میں ڈوب گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ جہاز پیر کی شام کو دریا میں طوفان آنے کے سبب غرقاب ہوا اور آخری اطلاعات ملنے تک بیس افراد کو بچا لیا گیا تھا- جن افراد کو بچایا گیا ہے ان میں جہاز کا کپتان اور کئی انجینئر شامل ہیں- کپتان نے بتایا کہ طوفان میں گھرجانے کی وجہ سے جہاز غرقاب ہوا- بتایا جاتا ہے کہ اس جہاز کے اکثر مسافر چینی سن رسیدہ سیاح ہیں- جہاز پر کل چار سو اٹھاون افراد سوارتھے جن میں سینتالیس عملے کے افراد شامل ہیں- موسم کی خرابی کی وجہ سے امدادی کام میں مشکل پیش آنے کی اطلاعات ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲