اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی شہری کی حیثیت واشنگٹن پوسٹ کے نامہ نگار پر چلائے جانے والے مقدمے سے متعلق امریکی حکام کے بیانات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے-
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے جمعرات کے دن ایران میں واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جیسون رضائیان پر مقدمہ چلائے جانے سے متعلق امریکی حکام کے بیانات پر اپنا رد عمل ظاہر کیا- مرضیہ افخم نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ مکمل طور پر آزاد ہے اور ہر ملک میں افراد پر لگنے والے الزامات اور ان پر چلائے جانے والے مقدمات کے سلسلے میں اپنا طریقہ کار اور قوانین ہوتے ہیں- مرضیہ افخم نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو ایسے امور کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار نہیں کرنا چاہئے کہ جن سے متعلق ان میں اہلیت نہیں پائی جاتی- مرضیہ افخم نے کہا کہ بہتر یہ ہے کہ امریکی حکام دوسروں پر الزامات لگانے کے بجائے امریکا میں بے بنیاد الزامات کے تحت جیل میں قید ایرانی شہریوں پر چلائے جانے والے غیر منصفانہ مقدمات پر توجہ مرکوز کریں- واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے ایرانی نامہ نگار جیسون رضائیان کو گزشتہ برس جولائی کے مہینے میں جاسوسی کے الزام میں ان کی بیوی اور دوسرے دو افراد کے ہمراہ تہران سے گرفتار کرلیا گیا تھا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲