26 مئی 2015 - 18:43
صیہونی عدالت کا حکم ظالمانہ اور غیر قانونی

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے فلسطین کی قانون ساز اسمبلی کے سربراہ کے خلاف صیہونی عدالت کے حکم کو ظالمانہ اور غیر قانونی قرار دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے فلسطین کی قانون ساز اسمبلی کے سربراہ کے خلاف صیہونی عدالت کے حکم کو ظالمانہ اور غیر قانونی قرار دیا ہے-
ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے فلسطین کی قانون ساز اسمبلی کے سربراہ عزیز الدویک کے خلاف صیہونی حکومت کی ایک عدالت کے حکم کو ظالمانہ اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ مرضیہ افخم نے ملت فلسطین کی آواز کو دبانے کے صیہونی حکومت کے اقدامات کو بیہودہ اور عبث قرار دیا۔ انہوں نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی حالت کو ابتر اور ناگفتہ بہ بتایا- مرضیہ افخم نے ملت فلسطین کے منتخب کردہ قانون ساز اسمبلی کے ارکان کی گرفتاری کے بے بنیاد احکامات اور مسلسل گرفتاری کے اقدامات کو ملت فلسطین کی حق پسندانہ آواز دبانے کے لئے تشدد پسندانہ اور بیہودہ طریقہ قرار دیا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲