اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قرآن کریم کے بتیسویں عالمی مقابلوں میں حصہ لینے والے سویڈن کے قاری نے کہا: دنیا میں جو ایران فوبیا کی فضا دشمنوں نے قائم کر رکھی ہے یہ ان کی جہالت کی بنا پر ہے۔
فاضل الامارہ نے دنیا میں ایران کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈوں کے بارے میں ابنا کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: جب آپ کو کسی ایک شخص پر شک ہے یا کوئی ایک گروہ آپ کی نظر میں مشکوک ہے تو آپ کو اصولا اس کے بارے میں تحقیق کرنا چاہئے نہ کہ پورے ملک کو بدنام کرنا چاہیے۔ ہمیں دشمن کی باتوں پر ایمان نہیں لانا چاہئے اس لیے کہ وہ یقینا حقیقت کو الٹا دکھلاتے ہیں۔
الامارہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ قرآن کریم کے مطالب پر غور کرنے سے تکفیری ٹولوں کی انتہا پسندی اور تشدد کو روکا جا سکتا ہے کہا: مثال کے طور پر قرآن کریم کے انہیں مقابلوں میں شیعہ سب ایک ساتھ جمع ہیں حتی ممکن ہے آپ ایک کمرے میں دوسرے مذہب کے ماننے والے کے ساتھ رہیں یہ اتحاد نہیں تو اور کیا ہے۔
سویڈن کے قاری نے کہا کہ شیعہ و سنیوں کا آپس میں کوئی اختلاف نہیں ہے یہ تکفیری فرقہ ہے جو تفرقے اور نفرت کی آگ پھیلا رہا ہے۔
انہوں نے آخر میں کہا: سویڈن میں جب مسلمان کا نام آتا ہے تو لوگوں کے ذہن میں داعش، بن لادن اور القاعدہ کی تصویر آ جاتی ہے جو یقینا ہمارے لئے شرمناک ہے۔
...........
242