17 مئی 2015 - 10:57
جنگ بندی کے باوجود یمن پر بمباری جاری

آل سعود کے جارح جنگی طیارے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے سرحدی علاقوں پر بدستور بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے سرحدی علاقوں حسامہ، المعابین، المنزالہ اور الملاحید پر تیرہ میزائیل اور متعدد مارٹر گولے داغے ہیں۔ ان حملوں کے وقت آپاچی ہیلی کاپٹرز بھی وسیع پیمانے پر سرحدی علاقوں پر پرواز کر رہے تھے۔

المسیرہ ٹی وی چینل کے رپورٹر نے اپنی ٹی وی رپورٹ میں، سرحدی علاقوں پرسعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کی تازہ ترین صورتحال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کی پہاڑیوں پر سعودی فوج کے اڈے بنے ہوئے ہیں اور دشمن جنگ بندی کی آڑ میں یمن کی سرحد پر واقع رہائشی علاقوں کو میزائیل، ٹینک اور توپخانے سے نشانہ بنا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ سعودی طیارے بھی اپنے حملےجاری رکھے ہوئے ہیں۔ المسیرہ کے رپورٹر نے مزید کہا کہ دشمن کے آپاچی ہیلی کاپٹروں نے اب تک تین مرتبہ ان علاقوں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں گیارہ عام شہری شہید ہوئے ہیں جبکہ ایک گاڑی میں سوار نو یمنی شہری بھی آپاچی ہیلی کاپٹر کے حملے میں شہید ہوئے ہیں۔

.......

/169