11 مئی 2015 - 03:56
لندن میں ہونے والے مظاہرے تشدد کا شکار

لندن میں معاشی کفایت شعاری کے مخالفین کے مظاہرے تشدد کا شکار ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لندن میں وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہونے والا احتجاجی مظاہرہ تشدد کا شکار ہوگیا- رپورٹ کے مطابق برطانوی عوام نے سنیچر کو وزیراعظم کی رہائش گاہ "ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ" کے سامنے کنزرویٹیو پارٹی اور حکومت کی معاشی کفایت شعاری کے خلاف مظاہرہ کیا جو پولیس تشدد کی نذر ہوگیا- پولیس نے کم سے کم سترہ مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے جمعرات کو برطانیہ کے پارلیمانی انتخابات میں کنزرویٹیو پارٹی کی کامیابی کے اعلان کے ایک دن بعد برطانوی پارلیمنٹ کے قریب ہونے والے اس مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ پہلے سے اس کی کال نہیں دی گئی تھی- مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن میں سے بعض پر لکھا ہوا تھا کہ کنزرویٹیو باہر جاؤ - مظاہرین، کنزرویٹیو پارٹی اور وزیراعظم ڈیویڈ کیمرون کے خلاف نعرے لگا رہے تھے لندن کی پولیس نے سنیچر کی شام اعلان کیا تھا کہ سنیچر کو ہونے والے ان مظاہروں میں پولیس کے ساتھ جھڑپ کے دوران سترہ مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے- مظاہرین کے ساتھ پولیس کی جھڑپ میں پانچ پولیس اہلکاروں کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں.

.....

/169