اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے اسی طرح شہر حسکہ کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے دسیوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس رپورٹ کےمطابق شامی فوج نے، دہشت گردوں کے خلاف حسکہ اور ہول کے درمیان واقع علاقے میں آپریشن کر کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔ شامی فوج نے ایک اور کارروائی میں ہول علاقے کے قریب پٹرول کے اسٹریٹیجک مرکز پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج انتہائی پرعزم ہے اور وہ اپنے پختہ ارادوں کے ساتھ دہشت گردوں کا تعاقب کر رہی ہے اور اپنی پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔
.......
/169