9 مئی 2015 - 06:32
یمن کے صوبے صعدہ پر سعودی حملے جاری

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صعدہ پر وسیع پیمانے پر حملے کئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جمعے کے روز صوبے صعدہ کے متعدد رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا اور اس صوبے کے شہر رازح پر بھی سات مرتبہ بمباری کی ۔ یمن پر سعودی عرب کے حملے ایک ایسے وقت میں انجام پائے ہیں کہ جب سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں دعوی کیا تھا کہ سعودی عرب، یمنی عوام کو بہتر امداد پہنچانے کے لئے پانچ روزہ جنگ بندی کرنا چاہتا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے طیارے اپنے وحشیانہ حملوں میں یمنی عوام کو ان کے گھروں، سڑکوں، بازاروں اور اسکولوں میں نشانہ بنا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ صعدہ کے عوام، سعودیوں کی دھمکی پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں اور وہ اپنی جدوجہد اور استقامت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقوں پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملوں کے باوجود یمنی فورسز سعودی عرب سے ملحقہ سرحدوں پر مکمل طور پر الرٹ ہیں تاکہ ان کی کسی بھی فوجی جارحیت کو شکست سے دوچار کر دیں۔

.......

/169