3 مئی 2015 - 12:34
نیویارک میں ایران کے ایٹمی مذاکرات جاری

نیویارک میں ایٹمی مذاکرات اتوار کے روز بھی جاری ہیں جس میں سفارتی سطح پر نہیں بلکہ مذاکرات میں شریک وفود باہمی مشورے کر رہے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں این پی ٹی معاہدے پر نظر ثانی کانفرنس کے موقع پر، جمعرات سے شروع ہونے والے ایٹمی مذاکرات آج اتوار کو چوتھے دن بھی جاری ہیں۔ ایران کے سینئر سفارتکاروں سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نے، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہلگا اشمید کے ساتھ روزانہ آٹھ گھنٹے تک حمتی سمجھوتے کی تدوین کے لئے مذاکرات انجام دیئے ہیں۔ گذشتہ دنوں کے دوران وزارت خارجہ میں سیاسی و سلامتی کے امور کے انچارج حمید بعیدی نژاد کی زیر قیادت ایران کے ماہرین کی ٹیم نے گروپ پانچ جمع ایک کے ماہرین کے ساتھ حمتی سمجھوتے سے مربوط مسائل کے بارے میں مذاکرات کئے ہیں۔ گروپ پانچ جمع ایک کے ماہرین کے وفد کی قیادت، اسٹیفن کلیمنٹ کر رہے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲