11 مئی 2025 - 14:28
ہندوستان کا اسرائیلی ساختہ اسلحہ پاکستان کے مقابلے میں + تصاویر

ذرائع ابلاغ نے کچھ تصویریں شائع کرکے پاکستان پر بھارتی حملوں میں اسرائیلی اسلحے کے استعمال کے بارے میں رپورٹیں دی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران اسرائیلی ساختہ بارک-8، پایتون-5 اور ڈربی (Barak-8, Derby and  Python-5 ) میزائل استعمال کئے۔

یہ رپورٹ کلیش رپورٹ (Clash Report) سمیت بعض ذرائع نے دی ہے اور پاکستان پر بھارتی حملے میں داغے جانے والے بعض ہتھیاروں کی تصاویر شائع کر دیں۔

ان رپورٹوں کے مطابق بھارت نے اپنے اوپر ہونے والے پاکستانی حملے میں روسی ایس-400 دفاعی سسٹم سمیت سوویت دور کے بعض ہتھیار بھی استعمال کیے، گوکہ پاکستان کا دعوی ہے کہ اس نے ایک ایس-400 دفاعی سسٹم کو تباہ بھی کر دیا ہے۔

ایسے حال میں کہ صہیونی ریاست نے کشیدگی کے آغاز اور پاکستان پر بھارتی میزائل حملے کے آغاز ہی سے اسلام آباد کے مقابلے میں نئی دہلی کی اعلانیہ پشت پناہی کا اعلان کیا تھا، آج اتوار (11 مئی 2025ع‍) کے دن، ان حملوں میں استعمال ہونے والے بعض اسرائیلی ہتھیاروں کی تصویریں وائرل ہوئیں۔

بھارت کے پاکستان کے حملے اور پاکستان کے فوجی جواب کے بعد، امریکہ کی تجویز ان دو ملکوں کے درمیان جنگ بندی ہوئی۔

تصاویر میں بھارت کو صہیونی ریاست کے فراہم کردہ بارک-8، پایتون-8، ڈربی اور اسپائیڈر اسرائیلی سسٹم کے باقیات دکھائی دے سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha