اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | اپنے بیان میں پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھارت کی مسلط کردہ اس جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
پاکستانی وزیرِاعظم نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور پوری پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں، دشمن کو اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ادھر وزیراعظم پاکستان نے آج صبح 10 بجے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے اور دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے اور پنجاب کے تمام اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں، شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ