6 مئی 2025 - 20:24
کانگریس کے صدر ارجن کھڑگے کا مودی اور پہلگام واقعے سے متعلق بڑا دعویٰ

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیراعظم نریندر مودی اور پہلگام واقعے سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | ملک ارجن کھڑگے نے رانچی میں ریلی سے خطاب میں کہا کہ نریندر مودی کو پہلگام واقعے کی انٹیلی جنس رپورٹ پہلے ہی مل چکی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ نریندر مودی نے 19 اپریل کا اپنا مقبوضہ جموں و کشمیر کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔
کانگریس کے صدر نے یہ بھی کہا کہ سوال تو یہ ہے کہ جب نریندر مودی نے انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر اپنا دورہ منسوخ کیا تو عام شہریوں کی حفاظت کے لیے کوئی قدم کیوں نہیں اٹھایا؟
نریندر مودی نے پہلگام حملے سے 3 دن پہلے سری نگر کا دورہ کرکے ایک ریلوے لائن کے سیکشن کا افتتاح کرنا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha