5 مئی 2025 - 16:11
تمام سیاسی جماعتیں مل کر قومی حکومت بنائیں اور پاکستان کو بچائیں، اچکزئی

محمود خان اچکزئی نے کہا: میں ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہوں، قرآن کہتا ہے کہ چاہے آپ کا دشمن ہو جب آپ انصاف کی کرسی پر ہوں گے آپ کو انصاف کرنا ہوگا، کیا پاکستان سے وفاداری کا تقاضا یہ ہے کہ اسے لوٹا جائے؟

اہل بیت (ع) نیوز  ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر قومی حکومت بنائیں اور پاکستان کو بچائیں یہ ملک کو اکٹھا کرنے کا وقت ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں کی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قومی ایجنڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہمارے خطے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر کہتا ہوں مسائل چھوٹے ہیں ادراک بڑے ہیں ، جب کوئی حملہ کرے گا تو چاہتے نہ چاہتے ہوئے لڑنا ہوگا، ہم تین سال سے چیخ رہے ہیں کہ ہمارا خطہ جنگ کا میدان بننے والا ہے، ہم کس طرح بدبخت جنگ سے جان چھڑوا سکتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ میں ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہوں، قرآن کہتا ہے کہ چاہے آپ کا دشمن ہو جب آپ انصاف کی کرسی پر ہوں گے آپ کو انصاف کرنا ہوگا، کیا پاکستان سے وفاداری کا تقاضا یہ ہے کہ اسے لوٹا جائے؟ جو ضمیر اور ایمان بیچتا ہے وہ ملک کا وفادار نہیں ہے، تمام سیاسی جماعتیں مل کر قومی حکومت بنائیں اور پاکستان کو بچائیں پاکستان مشکل میں ہے اور یہ ہماری وجہ سے مشکل میں ہے یہ واحد ملک ہے جو اپنے ہی بچوں کو کرپٹ بناتا ہے پھر گرفتار اور آخر میں وزیر اعلیٰ بھی بنا دیتا ہے۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہمارے سے بہتر ایجنڈا کسی کے پاس ہے تو آئیں ہم اس کے ہاتھ چومیں گے، آئین ہمیں آپس میں باندھ کر رکھتا ہے آپ لوگ اس کو توڑ دیتے ہیں، ہم کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے اور پاکستان کو اس دلدل سے نکالنا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha