اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علما کرام نے فلسطین میں جہاد کا فتویٰ دیا ہے لیکن حکمران اس کی راہ میں رکاوٹ ہیں، تاہم ہم اسرائیلی اشیا کا بائیکاٹ کریں گے، اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر فلسطین کے حق میں آواز اٹھائی جائےگی۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے اتوار کو اسلام آباد میں منعقدہ غزہ مارچ سے خطاب میں 26 اپریل کو فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہڑتال ’ایک پُرامن جہاد‘ ہو گی۔
حافظ نعیم نے کہا کہ ’ہم کسی سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، نہ پولیس سے فساد چاہتے ہیں، مگر ہمارا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔‘
جماعت اسلامی نے آج ریڈ زون میں واقع امریکی سفارت خانے کے باہر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ تاہم حکومت کی جانب سے ریڈ زون جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر مکمل بند کرنے کے بعد پارٹی نے ایکسپریس وے پر مظاہرے کا فیصلہ کیا۔
جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکریٹری عامر بلوچ نے بتایا کہ وہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر مارچ کریں گے۔
’اسلام آباد ایکسپریس وے پر زیرو پوائنٹ کے قریب مارچ ہو گا اور ایچ-8 اوور ہیڈ برج پر سٹیج قائم کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن سمیت مرکزی رہنما ریلی سے خطاب کریں گے۔‘
مارچ سے خطاب میں حافظ نعیم نے مزید کہا کہ ’ہم اپنے ملک کی عزت کرتے ہیں، مگر حکمرانوں کو جھنجھوڑنا چاہتے ہیں کہ فلسطین کے لیے، کشمیر کے لیے، ہمارے ساتھ کھڑے ہوں۔‘
انہوں نے کہاکہ ہمارے حکمران غلام ابنِ غلام ہیں، لیکن ہم محب وطن شہری ہیں، اور فلسطین کو یکجہتی کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ ہمارے حکمران اسرائیل سے ڈرتے ہیں، اسی لیے پورا اسلام بند کردیا ہے، ہم اگر اعلان کریں تو کوئی کنٹینر ہمارا راستہ نہیں روک سکتا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ امریکا قاتل اور دہشتگرد ہے جو اسرائیل کی پشت پناہی کررہا ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی امریکا کی ایما پر ہورہی ہے، ہم سب کو مل کر امریکا پر دباؤ ڈالنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ فلسطین کے معاملے پر ہماری اپوزیشن بھی خاموش ہے، ان کو جب اپنے مفادات ہوتے ہیں تو اسٹیبلشمنٹ سے بات بھی ہو جاتی ہے، لیکن اس وقت انہیں ٹرمپ کی خوشنودی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ڈاکٹر لیاقت علی خان نے واضح کردیا تھا کہ پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرےگا، ہمیں بتایا جائے کہ پاکستان سے کون لوگ اسرائیل کا دورہ کرنے گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
جماعت اسلامی کی کال پر اسلام آباد میں لاکھوں افراد کا ’غزہ مارچ‘ پاکستان میں حماس کا دفتر کھولنے کا مطالبہ

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے پاکستان میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کا دفتر کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی دوستی کسی صورت قبول نہیں کی جائےگی۔ مسلم حکمران امریکہ اور یورپ کے طلبہ سے سبق سیکھیں جو فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ