اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ 18 مارچ سے 9 اپریل کے دوران کم از کم 36 اسرائیلی حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کو قتل کیا گیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے تقریباً 3 ہفتوں کے دوران 224 حملے کئے جن میں رہائشی عمارتوں اور عالمی سطح پر بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا۔
اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے کل 36 حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کی شہادتیں سامنے آئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گذشتہ رات بھی اسرائیلی فوج نے رات گئے غزہ پر حملے کئے جس میں غزہ پٹی کے شمالی علاقے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
غزہ: فلسطین بچے حادثاتی نہیں ارادی طور پر ٹارگٹ ہوکر شہید ہوتے ہیں / صہیونیوں نے متعدد حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کو نشانہ بناتے آئے ہیں، يو این

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونیوں نے متعدد حملوں میں صرف فلسطینی خواتین اور بچوں کو ہی نشانہ بناکر قتل کیا / یوں ثابت ہوتا ہے کہ فلسطینی بچے صہیونی بمباریوں کے دوران، حادثاتی طور پر موت کا شکار نہیں ہوتے بلکہ سفاک صہیونی انہيں نشانہ بنا کر قتل کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ