اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بنگلا دیش کے عبوری رہنما محمدیونس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بنگلا دیش سے مفرور ہونیوالی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا۔
بھارتی وزیراعظم مودی اور بنگلا دیش کےعبوری رہنما محمد یونس کی بینکاک میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر محمد یونس نے مودی سے بنگلا دیش سے مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔
خبر ایجنسیوں کے مطابق محمد یونس نے کہا کہ حسینہ واجد مستقل طور پر بنگلا دیش کی عبوری حکومت پر غلط اور اشتعال انگیز الزامات لگاتی رہتی ہیں۔ بھارت حسینہ واجد کو ایسے بیانات دینے سے روکے۔
بنگلہ دیشی رہنما محمد یونس کے پریس آفس کے مطابق اس موقع پر مودی نے بنگلا دیش میں کسی مخصوص جماعت کی حمایت سے انکار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
5 اپریل 2025 - 14:23
News ID: 1546913

بھارتی وزیراعظم مودی اور بنگلہ دیش کے عبور سربراہ محمد یونس کی جمعہ کو بینکاک میں ملاقات ہوئی اور محمد یونس مودی سے سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کی حوالی کا مطالبہ کیا۔
آپ کا تبصرہ