اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یمن
کی مسلح افواج کے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی مقاومت و مزاحمت اور مجاہدوں کی حمایت،
غزہ پٹی میں فلسطینیوں پر صہیونی ریاست کے مظالم اور ملک یمن پر صہیونی ریاست کے
جارجیت کے جواب میں "فتح موعود و جہاد مقدس" کے عنوان سے یمنی کاروائی
کے تسلسل میں، کے تحت ہماری ڈرون یونٹ نے پہلے آپریشن میں یافا ڈرون طیارے کا
استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے عسقلان میں واقع ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا
اور یہ آپریشن کامیاب رہا۔
یمنی مسلح افواج نے مزید کہا ہے کہ دوسری
کارروائی میں یافا (تل ابیب) کے مقبوضہ علاقے میں غاصبوں کے ایک فوجی ٹارگٹ کو یافا
ڈرون سے نشانہ بنایا گیا اور یہ کارروائی بھی کامیاب رہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110