24 دسمبر 2024 - 10:15
یمن نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے یافا اور عسقلان میں دو فوجی اہداف پر ڈرون حملہ کیا

یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے دو "یافا" ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے یافا (تل ابیب) اور عسقلان میں صہیونی ریاست کے دو فوجی ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی مقاومت و مزاحمت اور مجاہدوں کی حمایت، غزہ پٹی میں فلسطینیوں پر صہیونی ریاست کے مظالم اور ملک یمن پر صہیونی ریاست کے جارجیت کے جواب میں "فتح موعود و جہاد مقدس" کے عنوان سے یمنی کاروائی کے تسلسل میں، کے تحت ہماری ڈرون یونٹ نے پہلے آپریشن میں یافا ڈرون طیارے کا استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے عسقلان میں واقع ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا اور یہ آپریشن کامیاب رہا۔

یمنی مسلح افواج نے مزید کہا ہے کہ دوسری کارروائی میں یافا (تل ابیب) کے مقبوضہ علاقے میں غاصبوں کے ایک فوجی ٹارگٹ کو یافا ڈرون سے نشانہ بنایا گیا اور یہ کارروائی بھی کامیاب رہی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110