14 نومبر 2024 - 20:44
تیونس: یوسف پیامبر(ع) ملت فلسطین سے یکجہتی پر زور دیا / تیونسی شہریوں کا ایرانی اداکار کا استقبال

ایرانی سیریل فلم "یوسف پیامبر(ع)" کے ہیرو مصطفیٰ زمانی، جو تیونس کے تھیئٹر کے دوسرے قومی میلے کے اعزازی مہمان تھے، نے عربوں سے کہا کہ فلسطین کے ساتھ زیادہ یکجہتی کا ثبوت دیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ایران کے مشہور اداکار اور سیریل فلم کے ہیرو مصطفیٰ زمانی ـ جو تیونس کے تھیئٹر کے دوسرے قومی میلے کے اعزازی مہمان تھے ـ نے اپنے پیشے کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے عالم عرب کے فنکاروں اور فلم سازوں نیز عرب اقوام سے مخاطب ہوکر فرمایا: فلسطین کے ساتھ زیادہ یکجہتی کا ثبوت دیں۔

واضح رہے سیریل فلم "یوسف پیامبر(ع)" ہر سال ماہ مبارک رمضان میں تیونس کے قومی ٹیلی ویژن سے نشر کی جاتی ہے۔

سیریل فلم "یوسف پیامبر(ع)" میں حضرت یوسف بن یعقوب (علیہما السلام) کا کردار ادا کرنے والے ایرانی اداکار "مصطفیٰ زمانی" نے مختلف چینلوں سے بات چیت کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔

تیونس کے عوامی حلقوں میں مصطفیٰ زمانی کا وسیع پیمانے پر استقبال ہؤا ہے۔ وہ تیونس کے تھیئٹر کے دوسرے قومی میلے کے اعزازی مہمان کے طور پر مدعو تھے۔

مصطفیٰ زمانی ـ جنہیں سیریل فلم "یوسف پیامبر(ع)" میں یوسف(ع) کا کردار ادا کرنے کے بعد "یوسف زمانی" بھی کہا جاتا ہے، ـ نے پریس کانفرنس میں اپنی انسانی اور سماجی تعہدات (Commitments) پر زور دیا اور کہا: ابھی تک دنیا کی طرف سے ایسا کوئی واضح منظرنامہ سامنے نہیں آیا ہے جس میں غاصب صہیونی ریاست کے مجرمانہ حملوں کے سامنے مزاحمت یا لبنان پر صہیونیوں کی جاری جارحیت کو زیر بحث لایا گیا ہے۔

انھوں نے عرب اقوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر جاری علامتی تحریکوں کا ساتھ دے کر فلسطینی عوام کے ساتھ زیادہ سے زیادہ یکجہتی کا ثبوت دیں، تاکہ نسل کُشی پر مبنی صہیونی جنگ معاشروں کے ہاں ایک معمول کا ـ قابل قبول ـ عمل نہ بننے پائے۔

انھوں نے فلسطین، لبنان اور ایران پر فلسطین کے غاصبوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر اس لئے جارحیت کی جا رہی ہے کہ مقاومت، فلسطین، اور لبنان کے تئیں ایران کی حمایت کو متاثر کیا جائے اور حزب اللہ اور حماس جیسی تحریکوں کو ختم کر دیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔

110