اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق
پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے موقع
پر ارنا کے نمائندے کے سوال کے جواب میں کہا کہ تہران اور اسلام آباد مشترکہ سرحد
کو پرامن اور دوستی کی سرحد بنانے کے لئے عزم اور متفق ہیں۔
انہوں نے گذشتہ دنوں مشترکہ سرحدوں سے 30 کلومیٹر
کے رینج میں پاکستان کی سیکورٹی فورس کی کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران
اور پاکستان کی مشترکہ سرحدوں پر دہشت گردوں، اسمگلروں اور امن و سلامتی کے دشمنوں
کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے زور دے کر
کہا کہ تہران اور اسلام آباد مشترکہ سرحدوں کو پرامن رکھنے کے لئے پرعزم ہیں اور
علاقے کی سلامتی کو متاثر کرنے والے ٹولوں کو مکمل طور پر کچلنے کی مشترکہ کوششیں
جاری رہیں گی۔
۔۔۔۔۔۔
110