2 نومبر 2024 - 14:13
غزہ میں مزاحمت، 778 اسرائیلی فوجی، 68 پولیس اہلکار ہلاک

غزہ پر صہیونی جارحیت کے دوران فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں اب تک 778 صہیونی فوجی اور 68 پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں، صہیونی فوج نے تفصیلات اور تصاویر جاری کردیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے جھڑپوں میں 366 صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے۔

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے حملوں میں 62 صہیونی فوجی ہلاک ہوئے۔ غزہ میں 58 صہیونی  پولیس افسران بھی ہلاک ہوئے۔

اسرائیل نے تسلیم کیا کہ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 6 کرنل اور اعلیٰ افسران سمیت صہیونی  فوج کے 778 اعلیٰ افسران و اہلکار اور 68 صہیونی پولیس اہلکار بھی مارے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

نکتہ-1: واضح رہے کہ غاصب یہودی اپنے جانی نقصانات کو صیغہ راز میں رکھتے ہيں کیونکہ یہودی معاشرے کو بتایا گیا ہے کہ موت صرف ان کے دشمن کے لئے ہے اور انہیں کبھی مسلمانوں کے ہاتھوں نہیں مرنا، اور مسلمانوں میں ان کے ساتھ لڑنے اور انہیں مارنے کی ہمت نہیں ہے۔ اور پھر ایک خاص مسئلہ یہ ہے کہ یہودی معاشرہ موت سے بری طرح ڈرتا ہے اور اگر صہیونیوں کے ہلاکت شدگان کی اصل تعداد منظرعام پر آئے تو عین ممکن ہے کہ فلسطین پر قابض یہودی آبادکار بغاوت پر اتر آئیں کیونکہ ان سے وعدہ دیا گیا تھا کہ وہ فلسطین میں آکر امن و امان اور خوشحالی کی زندگی گذاریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نکتہ-2: فی النار ہونے والے غاصب یہودیوں کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ اسلامی دنیا کے بہت سے ممالک کے فوجیوں کے برعکس، مذہبی ہیں، مذہبی شکل و شمائل کی طرف راغب ہیں، کسی کی ناراضگی یا خوشنودی کو خاطر میں لائے بغیر مذہبیت پر فخر کرتے ہیں جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ اسلامی دنیا کے افسران ـ حتی کہ جوان ـ مغربی لباس پہننے، مغربی زبان بولنے اور دین و مذہب سے دوری کو اپنے لئے باعث فخر سمجھتے ہیں اور صرف اس لئے کہ مذہب سے کہیں مذہب کے قریب نہ جانا پڑے اور جہاد کے عنوان کے اطلاق کو اپنے سے دور رکھیں، اس حقیقت کا انکار کرتے ہیں کہ یہودی فوجی غزہ اور لبنان میں سنیوں اور شیعوں کے خلاف مذہب جنگ لڑ رہے ہیں۔

مذہب سے بھاگنے والے مسلمان جان لیں کہ دشمن مذہبی شکل و شمائل کے ساتھ اور مذہبی اعتقادات کی بنیاد پر ان لوگوں کے خلاف لڑ رہے ہیں جن کے ہم بھائی کہلاتے ہیں، گوکہ ہم اس بھائی چارے سے گریزاں ہیں، کیونکہ بھائی کہیں گے تو ہم پر ذمہ داریاں عائد ہونگی اور ہم ذمہ داری نبھانے کی اپنی تاریخ بھلا چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110