اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، مجلس
وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل سینیٹر راجہ ناصر نے شیخ نعیم قاسم کے حزب
اللہ لبنان کے نئے سیکریٹری جنرل کے طور پر منتخب ہونے پر اپنے پیغام میں اس یقین
کا آظہار کیا ہے حزب اللہ شیخ نعیم قاسم کی قیادت میں مؤثر جنگی حکمت عملیوں اور
اپنی تنظيمی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اسرائیلی فوج کا کامیابی سے مقابلہ کرے گی۔
انھوں نے حزب اللہ کے نئے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم
قاسم کے انتخاب پر اپنے پیغام میں کہا: خدائے متعال سے شیخ نعیم قاسم کے لئے ثابت
قدمی، استواری اور بقائ کی التجا کرتا ہوں
کیونکہ وہ اس انتہائی سخت مرحلے میں حزب اللہ کی قیدات کا عہدہ سنبھال رہے ہیں۔
علامہ راجہ ناصر نے کہا: شیخ نعیم قاسم کی تزویراتی
مہارت اس سخت مرحلے سے گذرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ان کے حالیہ خطاب سے اسرائیلی
جارحیت کے خلاف مزاحمت اور لبنان کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے حزب اللہ کے عزم کا
اظہار ہوتا ہے۔
راجہ ناصر نے کہا: ہم سب اسرائیل کو خطے کے
استحکام کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں چنانچہ حزب اللہ صرف لبنان کے لئے نہیں بلکہ پورے
خطے کی سلامتی اور استحکام کے لئے لڑ رہی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے مزید
کہا: مجھے کوئی شک نہیں ہے کہ حزب اللہ شیخ نعیم قاسم کی قیادت میں مؤثر جنگی حکمت
عملیوں اور اپنی تنظيمی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اسرائیلی فوج کا کامیابی سے
مقابلہ کرے گی۔
سینیٹر علامہ راجہ ناصر نے اپنے پیغام کے آخر میں
کہا: آنے والے ایام بہت اہم ہیں۔ میں شیخ نعیم قاسم کے لئے دعا کرتا ہوں کہ وہ حزب
اللہ کی فتح و کامیابی کی طرف راہنمائی کرنے اور لبنان کی سلامتی اور عزت و وقار
کو یقینی بنانے، میں کامیاب و کامران ہوں۔ خدائے متعال امام زمانہ(ع) کے صدقے اس
امر عظیم میں شیخ قاسم کو ہمت اور استقامت عطا فرمائے، ان کی حفاظت فرمائے اور طول
عمر عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔
110