26 اکتوبر 2024 - 19:39
ایران: ایئر ڈیفنس فورس نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، فاطمہ مہاجرانی

حکومت ایران کی ترجمان نے ملک کی ایئر ڈیفنس فورس کی کاردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے جنہوں نے ایرانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ایران کی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں صہیونی ریاست کی جانب سے ایران کے بعض فوجی مراکز پر حملے اور ایران کی ایئر ڈیفنس فورس کے زبردست ردعمل کے بارے میں کہا کہ ایرانی عوام اپنے ملک کی دفاعی صلاحیتوں پر فخر کرتے ہیں اور اس پر پورا اعتماد رکھتے ہیں۔

انہوں نے بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی جعلی تصویروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ ایئر ڈیفنس کے سرکاری بیانات سے ظاہر ہوتا ہے صرف محدود پیمانے پر نقصان ہوا ہے لہذا لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور افواہوں سے پر دہیان نہ دیں۔

مہاجرانی نے کہا کہ ایران ایک طاقتور ملک ہے اور اس طرح کے معمولی مسائل سے متاثر نہیں ہوگا۔ 

انہوں نے بتایا کہ ملکی صورت حال معمول کے مطابق ہے، یہاں تک کہ صبح 9 بجے سے اندرونی اور بین الاقوامی پروازیں بھی بحال ہو گئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110