10 اکتوبر 2024 - 10:46
مقبوضہ حیفا پر "ہُدہُدِ حزب اللہ" کے سائے + ویڈیو

حزب اللہ نے بدھ کے روز اپنے ڈرون طیارے "ہدہد" کے ذریعے حیفا اور الکرمل کی لی گئی فوٹیج جاری کرکے فوجی ماہرین کو ایک بار پھر ورطۂ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حزب اللہ کا جاسوس ڈرون طیارہ "ہدہد" نے مقبوضہ اراضی پر پرواز کرتے ہوئے صہیونیوں کی فوجی، معاشی اور سیکورٹی تنصیبات اور مراکز کی تفصیلی ویڈیو بنا کر کامیابی کے ساتھ حزب اللہ کے مرکز میں لوٹ آیا ہے۔

یہ ویڈیو حیفا، کریوت اور مضافاتی علاقوں کی فضاؤں سے لی گئی تفصیلی تصاویر پر مشتمل ہے جس میں صہیونی ریاست کی ایئرڈیفنس میں تازہ ترین تبدیلیوں کی مکمل معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے یہ ویڈیو جاری کرکے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ اعلی قیادت کی شہادت سے حزب اللہ نہ صرف کمزور نہیں ہوئی ہے بلکہ بلکہ مستحکم انداز میں اپنی طاقت بحال کرچکی ہے اور صہیونی ریاست کے اہم اور حساس مراکز پر اس کی گہری نظر ہے جبکہ شہید حسن نصراللہ کی یہ مجاہد تحریک میدان جنگ میں بھی زبردست کاروائیوں میں مصروف ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

110