اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ
ابنا ـ کے مطابق، فلسطین کی اسلامی مقاومت تحریک حماس نے غاصب صہیونی ریاست
"اسرائیل" پر 7 اکتوبر 2023 کو حملہ کیا تھا، جسے آج ایک سال مکمل ہوگیا
ہے، اس حملے کو حماس نے ’طوفان الاقصٰی‘ کا نام دیا تھا۔
7 اکتوبر 2023 کی صبح، حماس کی قیادت
میں مقاومت کے مجاہدین نے غزہ سے اسرائیل کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا۔ یہ
حملہ اسرائیل کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا تھا، جس کے بعد صہیونیوں نے غزہ کو ملبے کا
ڈھیر بنا دیا، صہیونیوں کے حملوں میں دو لاکھ کے قریب افراد شہید، زخمی اور لاپتہ
ہو گئے ہیں، لیکن صہیونی اس دھچکے کے اثرات نہیں مٹا سکے اور اپنے اعلان کردہ کوئی
بھی ہدف حاصل نہیں کر سکے۔
شہید اسماعیل ہنیہ نے ـ
قطر میں دیگر رہنماؤں کے ساتھ حماس کے حملے کی خبر عرب میڈیا سے سن اور دیکھ کر ـ
سجدہ شکر بجا لایا۔
7 اکتوبر اور اس کے بعد کے حملوں میں
حماس نے اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق 1200 صہیونیوں کو ہلاک کیا اور 250 سے
زائد افراد کو یرغمال بنا لیا۔
اس کے بعد اسرائیل کے جوابی
حملوں نے غزہ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، جہاں ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں
اور شہر ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔
یاد رہے کہ غزہ میں7
اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 41,909 افراد شہید اور 97,303 زخمی ہو
چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110