اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کے مطابق صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں حزب اللہ کی جانب سے ٹینکوں اور فورسز کو نشانہ بنائے جانے کو سیکورٹی کا انتہائی سنگین واقعہ قرار دیا ہے۔
"المیادین" نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ اس حملے میں اسرائیلی فوج کے تمام 3 ٹینک مکمل تباہ ہوگئے ہیں ساتھ میں ٹینک کے اندرموجود فوجی بھی مارے گئے ہیں
اطلاعات کے مطابق جنوبی لبنان میں یارون اور مارون الراس کے علاقوں میں گزشتہ چند گھنٹوں سے شدید لڑائی جاری ہے۔
حزب اللہ کی فورسز نے بھی اسرائیلی فوج کے پیدل دستے کے راستے میں ایک بم دھماکہ کیا جس میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ نے اپنی افواج کی ہلاکت کے بارے میں کہا: ہمارے فوجی لبنان کے جنوب میں ایک عظیم قتل عام کا نشانہ بنے ہیں۔