اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر چند منٹ قبل تہران سے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لیے روانہ ہوئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر "مسعود پزشکیان" چند منٹ قبل امیر قطر کی سرکاری دعوت پر اور ایشیائی تعاون ڈائیلاگ فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ ہوئے ہے۔
اس دو روزہ دورے میں ڈاکٹر دو طرفہ ملاقات کے علاوہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی ملاقات قطر کے امیر شیخ تمیم سے بھی کریں گے اور مشترکہ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
دورے کے دوسرے دن صدر ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ فورم (ACD) کے 19ویں اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور تقریر کریں گے اور ممکنہ طور پر فورم میں شریک ممالک کے کچھ رہنماؤں اور حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
2 اکتوبر 2024 - 14:27
News ID: 1490910
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر "مسعود پزشکیان" چند منٹ قبل امیر قطر کی سرکاری دعوت پر اور ایشیائی تعاون ڈائیلاگ فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ ہوئے ہے۔