اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ
ایران، سید عباس عراقچی نے اپنے تعزیتی پیغام میں میجر جنرل نیلفروشان کی شہادت پر
تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر خارجہ کے تعزیتی پیغام کا خلاصہ درج ذیل ہے:
جہاد فی سبیل اللہ کرنے والے قابل فخر مجاہد میجر جنرل عباس نیلفروشان
کی شہادت، جو دفاع مقدس کے معزز کمانڈروں میں سے
ایک تھے جو لبنان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مشیر تھے جو لبنان
پرغاصب صہیونی ریاست کے دہشت گردانہ حملے میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن
نصر اللہ کے ساتھ جام شہادت نوش کر گئے۔ میں ان کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی،
شہید کے اہل خانہ اور ایران کی عظیم قوم بالخصوص صوبہ اصفہان کے عوام کی خدمت میں
تہنیت و تعزیت پش کرتا ہوں۔
سید عباس عراقچی نے مزيد لکھا: یہ شیطانی اور بزدلانہ اقدام صہیونی ریاست
اور اس کے حامیوں کی دہشت گردانہ اور مجرمانہ تشخص کی ایک اور واضح نشانی ہے اور
بلا شبہ صہیونی ریاست کے اس بھیانک جرم کا جواب دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔
110