اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق صہیونی فوج نے آج [بروز
ہفتہ 22 ستمبر 2024ع] دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن
نصر اللہ کل ضاحیۂ بیروت پر غاصب فوج کی بمباری میں شہید ہو گئے ہیں۔
صہیونی ریاست کی فوج نے ایکس نیٹ ورک پریہ بھی لکھا ہے کہ حزب اللہ کی
جنوبی کمان کے کمانڈر علی کرکی بھی اس بمباری میں شہید ہو گئے ہیں۔
غاصب اور جارح صہیونی فوج کا یہ دعوی ایسے حال میں سامنے آرہا ہے کہ
حزب اللہ نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضآبطہ بیان جاری نہیں کیا ہے چنانچہ اس
طرح کے تمام بیانات مفروضوں پر مبنی اور غیر مستند ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110