اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ |
رپورٹ کے مطابق، سائرن بجنے کے بعد صہیونی آبادکار پناہ کے لئے شیلٹرز کی طرف بھاگے جس کے سبب ٹریفک
رک گئی، بہت سے لوگ سڑک کنارے لیٹ گئے۔
دوسری جانب امریکا سمیت متعدد اتحادیوں کے جنگ بندی کے مطالبات مسترد
کرکے اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری ہیں جبکہ حزب اللہ نے اسرائیلی حملے میں فضائی
یونٹ کے سربراہ محمد حسین سرور کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
دوسری جانب لبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 700 سے زیادہ
ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ امریکا نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب
سے جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کرنے پر [معمول کی اداکاری کرتے ہوئے] مایوسی کا
اظہار کیا ہے، وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اسرائیل سے گفت
و شنید کے بعد جنگ بندی پر زور دیا گیا۔
واضح رہے کہ لبنان اور غاصب صہیونی ریاست کے مابین جاری جنگ کو روکنے
کے لئے امریکا اور فرانس کی جانب سے 21 روزہ جنگ بندی کی تجویز سامنے آئی تھی جس کی
دیگر ممالک نے بھی حمایت کی تھی، تاہم صہیونی وزیراعظم نے جنگ بندی کی [یہ غیر
سنجیدہ] تجویز مسترد کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110