27 ستمبر 2024 - 17:50
الحمد للہ، سید المقاومہ، سید حسن نصر اللہ بالکل  بخیر و عافیت ہیں

حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے ضاحیہ پر جعلی ریاست کے شدید حملوں کے بعد اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل اور سید المقاومہ سید حسن نصر اللہ بخیر و عافیت ہیں اور صہیونی انہیں کوئی گزند پہنچانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونی طیاروں نے بنکر بسٹر بم برسا کر بیروت کے علاقے ضاحیہ میں چار عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں چاروں عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

عبرانی ذرائع نے دعوی کیا کہ ان حملوں کا اصل نشانہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ تھے۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق، حزب اللہ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی کہ سیدالمقاومہ سید حسن نصر اللہ بقید حیات اور بالکل بخیر و عافیت ہیں اور ایک محفوظ مقام پر، رہائش پذیر ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹی وی کے ادارے IRIB کے نمائندوں نے بھی رپورٹ دی ہے کہ سید حسن نصر اللہ صہیونی حملوں کا نشانہ بننے والی عمارتوں میں موجود نہیں تھے۔

حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ سید حسن نصر اللہ بقید حیات اور مکمل طور پر بخیر و عافیت ہیں اور صہیونی انہیں گزند پہنچانے میں ناکام رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110