26 ستمبر 2024 - 13:19
صہیونی ریاست کی بیروت پر بمباری، پاکستان کی شدید مذمت

سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مظالم کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، کے مطابق نیویارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس  میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی  وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مظالم کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ تنازعات حل نہ کرنے سے ہمارا مستقبل تاریک ہو سکتا ہے،روس اور یوکرین جنگ کو پھیلاؤ سے روکنا ہو گا۔

وزیر اعظم  شہباز شریف نے مزید کہا کہ اسرائیلی طیاروں کی بیروت پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں  اور مزید انہوں نے  کہا کہ طاقت کا غیر ضروری استعمال ہر گز برداشت نہ کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔