اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ
پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل ڈاکٹر حسین سلامی نے صوبہ کہگیلویہ و
بویر احمد کے صدر مقام یاسوج میں صوبے کے 2000 شہیدوں کی یاد میں منعقدہ تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے فلسطین کے واقعات کی طرف اشارہ کیا اور کہا: ہمارے دشمن، دنیا میں
تنہا، قابل نفرت اور اداس ہیں؛ یہ امریکی جو فلسطینی گھرانوں کو رہائشی عمارتوں کے
ملبے تلے دفن کرنے کے لئے اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں، آج خود بھی تدریجی
طور پر تاریخ کی قبرستان میں دفن ہو رہے ہیں جبکہ فلسطین کو نشوونما مل رہی ہے۔
جنرل سلامی نے کہا: آج فلسطین کا تشخص دنیا بھر کی یونیورسٹیوں اور سڑکوں پر دکھائی دے رہا ہے لیکن دشمن اداس ہیں اور بحیرہ روم کے ساحلوں پر محصور ہو چکے ہیں۔
سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے شہید اسماعیل پر صہونیوں کے دہشت گردانہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دشمن پر شب و روز ایران کے انتقام کے خوف سے لززہ طاری ہے، وہ اس انداز سے اپنی سیاسی حیات کو جاری رکھنے کے قابل نہیں ہیں، اور ہم ان کے سیاسی زوال کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا: آج جنگ مقبوضہ علاقوں کے اندر تک پھیل گئی ہے، اور دشمن پریشان اور آشفتہ حال ہے، راتوں کو ہزاروں افراد مقبوضہ اراضی میں اپنی حکومت کے خلاف احتجاج اور بغاوت کر رہے ہیں [اور اسرائیلی ہی "مرگ بر اسرائیل" کے نعرے لگا رہے ہیں]، چنانچہ صہیونیوں کے لئے نجات کا کوئی راستہ باقی نہیں رہا ہے۔
ہمارے انتقام کی نوعیت اس بار مختلف ہوگی
جنرل سلامی نے کہا: دشمن ہر لمحہ ہمارے انتقام کا منتظر ہے اور بالآخر ہمارے انتقام کی تلخی چکھ لے گا، کب؟ کہاں؟ اور کیسے؟، یہ معمہ بہت جلد حل ہوگا، لیکن یقینا ہمارا اقدام مختلف ہوگا۔
ان کا کہنا تھا: دشمن یہ نہ سمجھیں کہ ماریں گے اور بھاگ جائیں گے، وہ مار کھائیں گے اور بھاگ نہیں سکیں گے اور اس مرتبہ بڑا سبق سیکھ لیں گے، یہاں تک کہ مزید شیر کی دم سے نہ کھیلیں۔
انھوں نے کہا: یہ قوم کھڑی ہے، ثابت قدم اور عظیم ہے اور اللہ کی نصرت اور اپنے عظیم اور حکیم قائد کی قیادت سے فیضیاب ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس منظرنامے کو اللہ کے فضل سے، کامیابی کے ساتھ مکمل کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
110