عاشورائی نکتے؛
محرم الحرام سنہ 1446ھ کا خصوصی شمارہ --- بارہواں دن: ائمۂ معصومین (علیہم السلام) صفات الٰہیہ کا مظہر
18 جولائی 2024 - 10:56
News ID: 1472810

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ | ائمۂ معصومین (علیہم السلام) اللہ کے اسماء الحسنیٰ کی تجلی کا مظہر ہیں۔ ہم اس وقت کے وجود کی نعمت سے فیضیاب ہوتے ہیں جب ہمیں ان کی معرفت حاصل ہو اور ان کے سامنے سر تسلیم خم کریں۔ ہر انسان اپنی ظرفیت و قابلیت، استعدا، معرفت اور خلوص نیت کے تناسب سے امامؑ کے وجود سے فیض حاصل کر سکتا ہے۔ ائمہؑ اللہ کی صفاتِ جلال و جمال کا مظہر ہیں۔ اگر انسان انہیں اپنی زندگی اور قول و فعل کے لئے نمونہ قرار دیں تو وہ خود بھی [اپنی حدود میں] صفات الٰہیہ کا مظہر بن سکتے ہیں۔