اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، آیت
اللہ رضا رمضانی، جو شیعیان اہل بیت(ع) اور دیگر مسلمانوں کی دعوت پر افریقی ملک ملاوی
کے دورے پر ہیں، نے مکتب اہل بیت(ع) کی پیروکار خواتین کے ایک گروہ سے ملاقات کی۔
آیت اللہ رمضآنی نے ملاوی کی بچیوں کو اس ملک کا مسقبل قرار دیا اور کہا: ملاوی کی ترقی دانشوروں اور سائنسدانوں کی تربیب کے مرہون منت ہے، چنانچہ آپ کو یونیورسٹیوں میں جانا پڑے گا، اور دین کی تبلیغ کے ساتھ ساتھ اچھی طرح تعلیم حاصل کرنا پڑے گی۔
سیکریٹری جنرل کے سیکریٹری جنرل نے ایمان اور علم کی معیت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مناسب ہے کہ آپ اپنے راستے پر ثابت قدم رہیں۔ بچیاں ہماری احادیث بڑی نعمتوں کے طور پر متعارف کرائی گئی ہیں، چنانچہ گھروں میں تربیت کا اہتمام بھی کریں اور معاشرے میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔
انھوں نے مزید کہا: ماں کی مامتا اور بچوں کی تریبت ہمارے نزدیک مقدس ہے؛ اگر ہم اللہ کی محبت کی وضاحت کرنا چاہیں تو کہنا پڑتا ہے کہ اس محبت ایک ایک حصہ ماؤں کے وجود میں رچائی بسائی گئی ہے۔ اسلام دشمن قوتوں نے ہمارے نوجوانوں اور ان کے ایمان پر یلغار کی ہوئی ہے۔
آیت اللہ رمضانی نے کہا: آپ کو ہفتہ وار کلاسوں کا اہتمام کرنا چاہئے تاکہ دین کے حوالے سے اپنی شناخت اور معرفت میں اضافہ کریں، اور اپنے اعتقادات اور دین و ایمان میں پختہ اور مضبوط ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110