26 دسمبر 2021 - 14:19
ہالی ووڈ میں ایرانی اداکار کی موجودگی میں فلم Loteria کی شوٹنگ شروع

امریکن برائٹ پروڈکشن فلم کی ویب سائٹ کے مطابق علی عطشانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم Loteria کی شوٹنگ میکسیکو میں شروع ہو چکی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران سے "علی عطشانی" کی ہدایت کاری میں بننے والی ہالی ووڈ فلم "Loteria" جس میں ایرانی اداکار "بروز ارجمند" سمیت امریکی اور میکسیکن اداکاروں کے ایک گروپ، اداکاری کر رہے ہیں، کی فلم بندی میکسیکو سٹی میں شروع ہوگئی۔

امریکن برائٹ پروڈکشن فلم کی ویب سائٹ کے مطابق علی عطشانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم Loteria کی شوٹنگ میکسیکو کے شہر پچوکا میں "انتونیو مونروی"، "آرلیز بنل" اور "بروز ارجمند" جیسے اداکاروں کی موجودگی سے شروع ہوئی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ Loteria کا سکرپٹ ایک سچی کہانی پر مبنی ہے جسے علی عطشانی اور "محمود رضا ثانی" نے لکھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242