18 ستمبر 2021 - 07:32
کابل کی شیعہ بستی دشت برچی میں دھماکہ

کابل کے شیعہ نشین علاقے دشت برچی کے رہنے والوں نے ایک دھماکے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کابل شیعہ نشین علاقے دشت برچی کی روڈ عرفانی ٹاؤن میں ایک دھماکہ ہوا ہے۔
دشت برچی کے رہنے والوں نے سیکورٹی فورسز کو خبر دی ہے کہ یہ دھماکہ شیعہ نشین علاقے میں ہوا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ مقناطیسی بارودی سرنگ کی وجہ سے ہوا اور اس میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
تاہم دھماکے سے کسی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی۔ لیکن یہ بتایا جا رہا ہے کہ دو آدمی اس دھماکے سے زخمی ہوئے ہیں۔
طالبان حکام نے تاحال اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲